Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

محمد عباس پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر بن گئے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹراؤبا میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے سابق کپتان عمران خان کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑتے ہوئے کم از کم 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولرز میں بہترین بولنگ اوسط کا اعزاز حاصل کرلیا۔36 سالہ عباس نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں برینڈن کنگ، کیوم ہوج اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلی اننگز میں بھی تین شکار کیے تھے۔اس شاندار کارکردگی کے بعد ان کی 30 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تعداد 115 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط 22.78 ہوگئی۔اس سے قبل سابق کپتان عمران خان 88 ٹیسٹ میچوں میں 362 وکٹیں 22.81 کی اوسط سے لے کر اس فہرست میں سرفہرست تھے جبکہ وقار یونس 23.56 کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ محمد عباس نے 2017 میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ تین سال سے زائد عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہے۔دسمبر 2025 میں جنوبی افریقا کے دورے پر واپسی کے بعد وہ دوبارہ پاکستان کے اہم فاسٹ بولرز میں شامل ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button