بین الاقوامی
بھارت میں ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

بھارت میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کرلیا تھا جس سے وہ محفوظ رہا۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔



