ٹیکنالوجی

ایپل نے آئی فون کیلئے 65 ہزار روپے کی ’پاکٹ‘ متعارف کروا دی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے لیے 230 ڈالر (65 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کی پاکٹ متعارف کرادی۔آئی فون پاکٹ صارفین کو اپنی ڈیوائس بستے کی طرح کندھے یا بازو پر لٹکانے کی سہولت دے گی اور صارفین باآسانی اس پاکٹ میں فون کو رکھ سکیں گے اور اس سے نکال سکیں گے۔کمپنی نے یہ پاکٹ فیشن برانڈ Issey Miyake کے اشتراک سے بنائی ہے اور اس میں ڈیزائنرز کے ٹریڈ مارک پلیٹس موجود ہیں۔ایپل کا کہنا تھا کہ اس خیال نے اضافی پاکٹ بنانے کے خیال سے جنم لیا۔کمپنی نے بتایا کہ یہ پاکٹ ایپل کے ڈیزائن اسٹوڈیو اور Issey Mayake کے درمیان اشتراک سے بنا ہے۔ اگرچہ یہ پاکٹس ایپل اسٹور پر فروخت کی جارہی ہے ہیں لیکن اس میں فیشن کمپنی کی برانڈنگ شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button