بین الاقوامی
Trending

امریکا: حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے قریب، سینیٹ میں بل منظور

واشنگٹن: طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق امریکی سینیٹ نے 40 کے مقابلے میں 60 ووٹوں سے بل منظور کر لیا۔معاہدے کے تحت وفاقی اداروں کی فنڈنگ 30 جنوری تک بحال کی جائے گی، جبکہ صدر ٹرمپ کی وفاقی ملازمین کی چھانٹی مہم کو بھی مؤخر کیا جائے گا، اسی طرح فوڈ سبسڈی پروگرام کو بھی آئندہ سال 30 ستمبر تک فنڈنگ دی جائے گی، سینیٹ سے منظور شدہ بل کو اب ایوان نمائندگان میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اب امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا، شٹ ڈاؤن سے لاکھوں افراد کی خوراک اور امداد متاثر ہوئی، وفاقی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوئے اور فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button