کھیل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دیدی

ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دےد ی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا سکی۔مہمان ٹیم کی جانب سے ونندو ہسارنگا 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سدیرا سماراوکراما 39، کامل مشارا 38، کپتان چرتھ اسالانکا 32، پتھم نسانکا 29، جنتھ لیانگے 28، کمڈو مینڈس 9، دُشمانتھا چمیرا 7 اور کوشل مینڈس 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔مہیش ٹھیکشانا 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button