بین الاقوامی

ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ترک فوجی کارگو طیارہ سی-130 آذربائیجان سے واپسی کے دوران جیورجیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔طیب اردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لیے ہماری دعائیں۔ترک وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ جیورجیا کے حکام کے تعاون کے ساتھ ریسکیو اور تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 20 افراد سوار تھے۔وزیرداخلہ علی یرلیکیا نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیورجیا کے وزیرداخلہ سے طیارہ حادثے پر بات کی ہے جو خود جائے وقوع کی طرف جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button