ٹیکنالوجی
ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے والے سائنسدان انتقال کرگئے

ڈی این اے کی ڈبل ہیلِکس ساخت دریافت کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی حیاتیات دان (بائیولوجسٹ) جیمز ڈی واٹسن انتقال کرگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز ڈی واٹسن، جنہوں نے فرانسس کرک اور موریس ولکنز کے ساتھ مل کر ڈی این اے کی ساخت دریافت کی تھی، 97 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں اے پی اور پیپل میگزین کے مطابق جیمز واٹسن کا انتقال نیویارک میں ہوا ہے۔وہ 1962 میں فرانسِس کرک اور موریس ولکنز کے ساتھ مل کر ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے پر نوبل انعام برائے طب کے حقدار ٹھہرے تھے۔1953 میں واٹسن اور کرک نے ڈی این اے کے ڈبل ہیلِکس ماڈل کی تجویز دی، جو حیاتیاتی وراثت کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ اس دریافت نے جینیات، طب اور بایوٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کیا تھا۔



