شوبز

آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں کیسے واپس منگوائیں؟

کراچی:معروف میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کے دوران آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ ایک بار گھر میں انکے پیسے اور چیزیں گم ہونے لگیں، مجھے کسی نے مشورہ دیا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب گھر میں جنات موجود ہوں، اُن سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں۔آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے ایسا ہی کیا اور جنات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی ہیں برائے مہربانی میری چیزیں واپس کردیں جس کے بعد شام تک مجھے میرے گمشدہ پیسے واپس مل گئے، اب جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو میں اسی طرح جن سے بات کرتی ہوں اور میری چیز مجھے واپس مل جاتی ہے۔ جوائنٹ فیملی سسٹم کی مخالفت کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ ایک گھر میں دو ملکائیں نہیں رہ سکتیں، جب بھائی بہن بچوں کے والدین بن جائیں اور خاندان بڑھ جائے تو زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے ساتھ رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ نہ صرف بہو بیٹیاں آپس میں لڑتی ہیں بلکہ بھائی بہن بھی اختلافات شروع کر دیتے ہیں۔ اس لیے ایک حد تک فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ محبت برقرار رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button