وولوِرین مینڈک، جو اپنی ہڈیوں کو توڑ کر پنجے نکالتا ہے اور حملہ کرتا ہے

افریقہ میں ایک عجیب و غریب مینڈک پایا جاتا ہے جو بالوں والا مینڈک یا فلم ایکس مین کے کردار سے منسوب وولورین مینڈک کہلاتا ہے۔اس کا سائنسی نام Trichobatrachus robustus ہے۔ اس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ اپنی ہڈیوں کو توڑ کر پنجے نکالتا ہے بالکل ایکس مین کے وولورین جیسے۔یہ وسطی افریقہ، خاص طور پر کیمرون، کانگو، نائجیریا اور ایکویٹوریل گینی کے بارانی جنگلات میں پایا جاتا ہے۔یہ دنیا کے چند جانوروں میں سے ایک ہے جو جان بوجھ کر اپنی ہڈی توڑ کر "ہتھیار” بناتا ہے۔ہوتا کچھ یوں ہے کہ جب مینڈک کو خطرہ محسوس ہوتا ہے تو وہ اپنے پچھلے پنجوں کی اندرونی ہڈیوں کو زور لگا کر توڑ دیتا ہے، ہڈی کے نوکیلے سِرے جلد کو چیر کر باہر نکل آتے ہیں۔ پھر یہ ہڈی پنجے بن کر مؤثر دفاعی ہتھیار بن جاتے ہیں۔ایسے مینڈک اپنی ہی ہڈیوں کو توڑ کر ہڈی کے پنجے بنا لیتا ہے تاکہ شکاریوں پر حملہ یا دفاع کر سکے۔ یہ پنجے عارضی ہوتے ہیں۔ جب خطرہ ختم ہو جاتا ہے تو مینڈک کے پنجے واپس جسم میں چلے جاتے ہیں زخم بھر جاتے ہیں۔



