دلچسپ و عجیب
بیٹ مین ٹی وی شو کے ملبوسات مہنگے داموں میں نیلام

امریکی نیلامی گھر ہیریٹیج آکشن نے 1966 کی دہائی کے ٹی وی سیریز بیٹمین سے جڑے اصلی ملبوسات یعنی بیٹ مین اور رابن کے سوٹ بہت مہنگے داموں میں نیلام کیے گئے ہیں۔یہ ملبوسات ایک نجی مجموعے سے لے کر نیلامی کا حصہ بنے۔ اس سے قبل یہ مجموعہ ایک شہری کے پاس تھا جو کہ ڈاکٹر ہیں اور نام اسٹیورٹ برکویٹر کی ملیکت میں تھا۔اس نیلامی میں بیٹمین اینڈ رابن کے ملبوسات تقریباً 575000 ڈالرز میں نیلام ہوئے جو پاکستانی کرنسی میں 16 کروڑ 22 لاکھ 93 ہزار بنتے ہیں۔اس سے قبل بھی اس طرح کے ملبوسات نے ریکارڈ قیمتیں بنائی ہیں۔



