ٹیکنالوجی

سام سنگ اپنی نئی گلیکسی ایس سیریز کب لانچ کرنے جارہا ہے، رپورٹ لیک

سام سنگ اپنی اگلی فلیگ شپ سیریز گلیکسی ایس26 اگلے سال ممکنہ طور پر 25 فروری کو لانچ کرنے جارہا ہے۔ٹیک ذرائع کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس26 سیریز کی لانچنگ کی حتمی تاریخ، ماڈلز، فیچرز اور متوقع قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک کمپنی کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔دیگر رپورٹس کے مطابق یہ لانچ مارچ 2026 تک بھی ہوسکتی ہے۔ 25 فروری کی تاریخ کا اندازہ اس بنا پر لگایا جارہا ہے کیونکہ سام سنگ نے پچھلے چند سالوں میں جنوری میں پروڈکٹس لانچ کیے ہیں۔ اس بار وہ فروری یا “مارچ کا شیڈول اختیار کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سیریز میں اہم فیچرز شامل ہونگے۔ اس کے ماڈلز میں گلیکسی ایس26 اسٹینڈرڈ، پلس اور الٹرا شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button