شوبز
سال 2025 کے دنیا کے پرکشش مرد کا اعزاز برطانوی اداکار کے نام

سال 2025 میں دنیا کے پرکشش مرد کا اعزاز برطانوی اداکار جوناتھن بیلی نے حاصل کرلیا۔معروف امریکی فیشن میگزین ’پیپل‘ نے 37 سالہ برطانوی اداکار جوناتھن بیلی کو سال 2025 کا دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ رات معروف امریکی شومیں کیا گیا۔37 سالہ جوناتھن بیلی عالمی شہرت یافتہ نیٹ فلکس سیریز Bridgerton میں لارڈ انتھونی بریجرٹن کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔اس کامیابی کے بعد بیلی نے ہالی وڈ کا رخ کیا اور بڑی فلموں میں اہم کردار حاصل کیے، جن میںJurassic World Rebirth،Wicked اور اس کی آنے والی سیکوئلWicked: For Good شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ اعزاز امریکی اداکار جان کرسنسکی نے حاصل کیا تھا۔



