ٹیکنالوجی

چین پر گرنے والا شہابِ ثاقب جس کی طاقت 40 ایٹم بموں کے برابر تھی

محققین نے ایک بڑے شہابِ ثاقب حملے کی تصدیق کی ہے جس نے تقریباً 10000 سال قبل جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں ایک نمایاں گڑھا پیدا کیا تھا۔ژاؤ چنگ شہر کے قریب واقع جُنلِن گڑھا، چین میں پانچویں تصدیق شدہ شہابی پتھر کے ٹکرانے کی جگہ ہے اور ملک کے جنوبی علاقے میں سب سے پہلا ہے۔تقریباً 2950 فٹ پر ناپا یہ گڑھا مزید بتاتا ہے کہ اس میں درجنوں ایٹم بموں کے برابر دھماکہ خیز قوت تھی۔ اس کا ارد گرد کے ماحول، زمین کی ساخت میں تبدیلی اور مقامی ماحولیاتی نظام پر نمایاں اثر پڑا۔جنلن کریٹر کی وضاحت حال ہی میں جریدے میٹر اینڈ ریڈی ایشن ایٹ ایکسٹریمز میں کی گئی تھی، اور اس کی تشکیل کو ایک بولڈ افیکٹ سے منسوب کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں، سینٹر فار ہائی پریشر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک محقق، چن منگ نے کہا کہ یہ ٹکراؤ 600000 ٹن ٹی این ٹی کے برابر توانائی خارج کرنے والا تھا جو ہیروشیما کے 40 ایٹم بموں کی طاقت کے مقابلے میں ہے۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران ایک بڑا سیارچہ ارد گرد کے ماحول پر تبدیلی کے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button