دیوالی پر صرف 10 ہزار، شرم کی بات ہے، ملازم کی ویڈیو سامنے آنے پر امیتابھ تنقید کی زد میں

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن دیوالی کے موقع پر ملازمین کو صرف 10 ہزار بھارتی روپے کیش دینے پر تنقید کی زد میں آگئے۔حال ہی میں بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار منایا، اس موقع پر امیتابھ بچن کے گھر کے باہر کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ بگ بی کو نشانے پر رکھ لیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں ایک شخص کو چہرہ ظاہر کیے بغیر دیوالی کے موقع پر امیتابھ بچن کے گھر کے باہر کیا گیا چراغاں اور ان کے ملازم سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں بگ بی کے گھر سے باہر گزرتا ملازم دیوالی پر امیتابھ بچن کی طرف سے ملنے والی مٹھائی کا ڈبہ اور پیسوں کا لفافہ بھی دکھا رہا ہے۔پوچھنے پر امیتابھ بچن کے ملازم نے بتایا کہ اس لفافے میں ملازموں کو 10 ہزار کیش انعام دیا گیا ہے، شیئر کیے جانے کے بعد ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



