بین الاقوامی
Trending

پیوٹن جنگ ختم کرے،ہماری جوہری آبدوزیں روس کے ساحل پر ہیں:ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا نئے لانگ رینج جوہری کروز میزائل ’بوریویسٹنک‘ کے کامیاب تجربے پر تنقید کی ہے۔رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے تجربے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ کہا کہ امریکا کو اتنا دور جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکا کا ایک جوہری آبدوز روس کے ساحل کے قریب موجود ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو یوکرین میں جنگ ختم کرنی چاہیے نہ کہ جوہری صلاحیت والے میزائل کا تجربہ کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں پیوٹن کا یہ کہنا مناسب نہیں کہ وہ میزائل کا تجربہ کر رہے ہیں، آپ کو جنگ ختم کرنی چاہیے، وہ جنگ جو ایک ہفتے میں ختم ہو جانی چاہیے تھی، اب اس کا چوتھا سال ہے، یہی وہ کام ہے جو روس کو کرنا چاہیے نہ کہ میزائل ٹیسٹ کرنا۔ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی سب سے ہلاکت خیز جنگ ہے، انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن قائم کرنا غزہ میں جنگ بندی یا بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع ختم کرنے سے زیادہ مشکل ہے۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روس پر اضافی پابندیاں لگانے پر غور کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو پتہ چل جائے گا۔”واضح رہے کہ گزشتہ روز پیوٹن نے اتوار کو اعلان کیا کہ روس نے ’’بورِیویست نِک‘‘ نامی کروز میزائل کا حتمی اور کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ’’اس کی رینج لامحدود ہے۔‘‘روسی صدر نے مزید وضاحت کی کہ میزائل کے تجربات مکمل ہو چکے ہیں، البتہ اسے جنگی تیاری کی حالت میں لانے کے لیے ابھی مزید کام درکار ہے، لیکن ’’اہم مراحل‘‘ کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔دوسری جانب روسی فوج کے سربراہ والیری گیراسیموف نے صدر پوتین کو بتایا کہ ’’بورِیویست نِک‘‘ میزائل نے 21 اکتوبر کے تجربے کے دوران 15 گھنٹے تک پرواز کی اور 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button