دلچسپ و عجیب

ترکیہ میں طلاق کے معاہدے میں بیوی نے شوہر سے عجیب و غریب مطالبہ کردیا

ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طلاق کے معاہدے میں یہ خصوصی شرط شامل کی گئی ہے کہ سابق شوہر اپنی سابقہ اہلیہ کی بلیوں کی دیکھ بھال اور خرچ ادا کرتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق طلاق کے معاہدے کے تحت بلیاں سابقہ اہلیہ کے پاس ہی رہیں گی۔ سابق شوہر نے یہ شرط رضاکارانہ طور پر قبول کی ہے کہ وہ ہر تین ماہ بعد تقریباً 10000 ترک لیرا بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔اس ادائیگی کی مدت دس سال تک یا جب تک بلیاں زندہ ہوں، مقرر کی گئی ہے۔ معاہدے میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ یہ ادائیگی ترکیہ کی سرکاری مہنگائی شرح کے مطابق ہر سال ایڈجسٹ ہوگی۔قانوناً ترکیہ میں پالتو جانور (بلیاں وغیرہ) کو ابھی بھی مَتَحَرِّک جائیداد شمار کیا جاتا ہے البتہ بعض فیصلوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھ بھال کے خرچ کی حیثیت سے معاہدے منظور کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button