Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

بھارت کے بڑے جوہر ی پلانٹ کی حساس معلومات ہیک

ہیکرز کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارت کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر سے متعلق حساس معلومات حاصل کر لی ہیں اور چوری شدہ ڈیٹا کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ہیکرز کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے میں آنے والی معلومات میں بڑی تعداد میں مبینہ خفیہ فائلیں، جوہری تنصیبات کے نقشے، سپلائرز کی تفصیلات اور دیگر حساس دستاویزات شامل ہیں۔ہیکرز نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہ معلومات ریلائنس گروپ سے حاصل ہوئیں، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔رپورٹس کے مطابق چوری شدہ ڈیٹا کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت میں سائبر سکیورٹی اور اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کے حوالے سے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ تاحال بھارتی حکام یا متعلقہ اداروں کی جانب سے ہیکرز کے دعووں کی مکمل تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، جبکہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق اگر ایسے دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو حساس انفراسٹرکچر سے متعلق معلومات کے افشا ہونے سے قومی سلامتی، توانائی کے نظام اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button