کھیل

سڈنی سکسرز کا ’بابرستان‘ فین زون قائم کرنے کا اعلان

بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے مداحوں کے لیے ’بابرستان‘ فین زون قائم کرنے کا اعلان کردیا۔سڈنی سکسزرز کے مطابق ’بابرستان‘ کا افتتاح 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے موقع پر ہوگا۔کلب نے اعلان کیا ہے کہ نشستیں محدود ہیں، اس لیے شائقین جلد از جلد اپنی ٹکٹیں حاصل کریں تاکہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں۔اس خصوصی فین زون میں شائقین کو اپنے پسندیدہ بلے باز بابراعظم کے جادو کو قریب سے محسوس کرنے کا موقع ملے گا۔اس فین زون میں خصوصی نشستیں، تھیمڈ سجاوٹ سے بھرپور ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹار کی موجودگی کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔اس حوالے سے بابر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ’بابرستان‘ میں آئیں اور سڈنی سکسرز کے ہوم میچز میں ہمیں سپورٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button