بین الاقوامی
Trending

یوکرین جنگ بندی کیلئے دباؤ، امریکا نے روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے روس پر پر نئی پابندیاں عائد کردیں، امریکی حکام نے واضح کیاکہ روس پر پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کےلیے دباؤ ڈالنا ہے۔امریکا نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر پابندی عائد کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے ، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائی اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنےکی کوشش کررہا ہوں۔ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔امریکی صدر نے پیوٹن سے ملاقات کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سےملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی۔صدر ٹرمپ نےکہاکہ روس یوکرین جنگ تقریباً 4 سال سے جاری ہے، اس میں ہزاروں اموات ہوئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب فریقین امن چاہتے ہیں، ہم بھی اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرقی وسطیٰ اور پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں۔صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button