مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کردینے والی غلطی

تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025‘ کے دوران مقابلے میں شریک ایک ماڈل سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے ہزاروں لوگوں کے سامنے شرمندہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران جب فائنل راؤنڈ کےلیے منتخب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو پاناما سے تعلق رکھنے والی ماڈل اسامر یہ سمجھ بیٹھی کہ اس کا نام لیا گیا ہے اور وہ جوش میں آگے بڑھ کر داد وصول کرنے اسٹیج کے فرنٹ پر پہنچ گئی۔تاہم اسے شرمندگی کا سامنا ہوا جب اعلان کرنے والے میزبان نے دوبارہ فائنلسٹ کا نام دہرایا۔ چند لمحوں بعد پاناما کی ماڈل اسامر کو احساس ہوا کہ دراصل منتخب ہونے والی امیدوار مس پیراگوئے کی ماڈل ہیں جس پر اسے شرمندگی کا سامنا کرتے ہوئے منہ لٹکا کر واپس پیچھے جانا پڑا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے اسامر کے جذباتی ردعمل پر ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ دیگر نے اسے مقابلے کی ’تاریخ کی سب سے دلچسپ غلطیوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔