
ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت، جو تقریباً 29 کھرب پاکستانی روپے (11.2 ارب ڈالر) کے برابر ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے کی جانب سے دی جانے والی رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔ یہ عطیہ ہیوسٹن کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی اعلانات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔رچ کنڈر نے کہا کہ ’’ہماری کامیابی میں ان بے شمار لوگوں کا ہاتھ ہے جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ جب ہم دنیا سے جائیں تو اسے پہلے سے بہتر چھوڑ کر جائیں۔‘‘نینسی اور رچ کنڈر اس سے قبل بھی تعلیم، ماحولیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مختلف منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔