دلچسپ و عجیب

کمر درد دور کرنے کیلئے 8 زندہ مینڈک کھانے والی معمر خاتون اسپتال پہنچ گئیں

چین میں ایک 82 سالہ معمر خاتون نے کمر کے درد کے علاج کے لیے زندہ مینڈک کھا لیے اور بعد میں ایسی طبی پیچیدگیاں پیش آئیں کہ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام صرف ژینگ بتایا گیا ہے جبکہ ہانگزو صوبے میں پیش آیا ہے۔ خاتون کو بتایا گیا تھا کہ زندہ مینڈک کھانا ایک پرانا علاج ہے جو کمر کے درد خصوصاً مہروں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ خاتون نے پہلے دن تین مینڈک زندہ کھائے اور اگلے دن پانچ مزید کھالیے۔ ابتدائی طور پر خاتون کو ہلکا معدے کا درد محسوس ہوا مگر چند دنوں بعد درد شدید ہو گیا، چلنے پھرنے میں بھی مشکل ہو گئی اور بالآخر انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ میڈیکل جانچ پڑتال میں معلوم ہوا کہ ان کے نظامِ انہضاَم کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے اندر پیراسائٹ انفیکشن پایا گیا ہے۔ تاہم خاتون کا 2 ہفتے تک علاج کیا گیا جس کے بعد وہ تھوڑی بہت بحالی کے بعد گھر واپس جانے کے قابل ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button