Uncategorizedبین الاقوامی
Trending

’یہ جنگ ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے‘؛ غزہ امن معاہدے پر عالمی رہنماؤں کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان تاریخی معاہدے پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔مختلف ممالک کے سربراہان نے جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کے اس اقدام کو ’’بڑی کامیابی‘‘ اور ’’پائیدار امن کی طرف پہلا قدم‘‘ قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام مغوی جلد رہا ہوں گے اور اسرائیل اپنی افواج کو متفقہ لائن تک واپس لے جائے گا۔ یہ امن کی طرف پہلا مضبوط قدم ہے۔‘‘انہوں نے قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’مبارک ہیں وہ لوگ جو امن قائم کرتے ہیں۔‘‘اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس معاہدے کو اسرائیل کےلیے ایک ’’عظیم دن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اپنے تمام مغویوں کو واپس لانے اور اپنے مقاصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔‘‘ انہوں نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور اسرائیلی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔حماس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’’ہم قطر، مصر، ترکی اور امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ قابض حکومت معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور عمل درآمد میں تاخیر نہ کرے۔‘‘ حماس نے اپنے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آزادی اور خودمختاری تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔‘‘قطر کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ ’’جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے تمام نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ جنگ کے خاتمے، مغویوں اور قیدیوں کی رہائی اور امدادی سامان کی فراہمی کی راہ ہموار کرے گا۔‘‘

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button