اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے جس میں مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 490 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 439 زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔دوسری جانب القدس بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔ادھر ایمنیسٹی انٹرنیشنل نےامریکی صدر بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔سابق اسرائیلی ملٹری کمانڈرنے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑے گا۔
0