دلچسپ و عجیب

اب آپ اپنے بچے کیلئے کھلونے والی مرسڈیز بینز خرید سکتے ہیں، قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

کیا آپ کو اپنے بچے کیلئے بھی کسی لگژری گاڑی کی تلاش ہے؟ اس صورت میں، مرسڈیز بینز SL300 یہ سکیلڈ ورژن ملاحظہ کیجیے۔اس گاڑی کی قیمت 49000 ڈالرز جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 37 لاکھ 83 ہزار بنتے ہیں۔اگر آپ ان والدین میں سے ایک ہیں جو اپنے بچوں کیلئے کھلونا دلاتے وقت بھی اعلیٰ ترین معیار کا خیال اور قیمت کی پرواہ نہیں کرتے تو 1950-60 کی دہائی کی مشہور مرسڈیز بینز SL300 کا یہ چھوٹا ورژن 49000 ڈالرزمیں مل رہا ہے۔ویسے یہ ورژن بچوں اور بڑوں کے لیے بھی کھلونا کار کے طور پر مشتہر کیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر فعال مرسڈیز بینز کی تمام خصوصیات کی حامل ہے بشمول لیٹرل exhausts، ڈیش گیجز اور سوئچز۔نیز مشہور مرسڈیز بیج بھی اس پر لگا ہوا ہے۔ اس میں 120 کلوگرام کی متاثر کن بوجھ کی گنجائش ہے اور اس میں 1.5 کلو واٹ الیکٹرک موٹر ہے جو اسے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کی اجازت دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button