سائنس، ٹیک کے ماہر افراد کیلئے چین کا خصوصی ویزا پروگرام متعارف

چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھمیٹکس (STEM) کے نوجوان ماہرین کے لیے ایک خصوصی ویزا پروگرام متعارف کرادیا ہے۔اس ویزا کو K-ویزہ کہا جائے گا۔ یہ ویزا یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔یہ ویزا ان غیر ملکی افراد کیلئے ہے جو سائنس و ٹیکنالوجی، تحقیق، تعلیم یا متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے ہوں۔ تعلیمی معیار کم از کم بیچلر ڈگری لازمی ہے، کسی معروف یا معتبر یونیورسٹی یا تحقیقی ادارے سے ہو۔اس میں عمر کی حد تقریباً 45 سال تک بتائی گئی ہے۔ اس ویزے سے داخلہ، رہائش کے مواقع، تعلیمی تبادلے، تحقیق، کاروباری اور اختراعی سرگرمیاں ممکن ہوں گی۔ دعوت دینے والی چین کی کمپنی یا ادارے کی طرف سے دعوت نامہ / آئیندہ امپلائر کی ضمانت ضروری نہیں ہوگی۔مزید برآں ویزے کی مدتِ، قیام کی مدت وغیرہ میں زیادہ لچک ہوگی۔ تاہم فی الحال ویزے کی درخواست کیلئے درکار دستاویزات اور “معیارات” واضح کیے جانے کا انتظار ہے، مثلاً کون سی یونیورسٹیاں معتبر سمجھیں جائیں گی، کام یا تحقیق کا تجربہ کیسی نوعیت کا قبول ہو گا وغیرہ۔یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس ویزے سے مستقل رہائش یا شہریت کا راستہ کھلے گا یا نہیں۔ اغلب یہی ہے کہ یہ ویزا عارضی یا مخصوص مدت کے لیے ہوگا۔