بین الاقوامی
Trending

بیرونی ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے را کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب

بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے را کا مجرمانہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے۔عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بلوم برگ اور دی وائر جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (RAW) بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے منظم نیٹ ورکس چلا رہی ہے، جنہیں مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی حاصل ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل کورٹ نیویارک میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ایک بھارتی سرکاری اہلکار ملوث تھا، امریکی محکمۂ انصاف نے گزشتہ برس نکھل گپتا نامی بھارتی شہری پر خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ء گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو قتل کی ہدایات "را” کے افسر وکاش یادیو نے دی تھیں۔ نکھل گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ امریکی استغاثہ نے گپتا اور یادیو کی واٹس ایپ گفتگو، اسلحہ کی فراہمی، اور دیگر شواہد کی بنیاد پر وسیع تر بین الاقوامی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button