بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر اسکیلیٹر بند ہونے کی حقیقت سامنے آگئی

نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر اسکیلیٹر اچانک رک جانے کے واقعے کی وضاحت سامنے آگئی۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ اور ان کی اہلیہ اپنے عملے کے ہمراہ بالائی منزل کی جانب جا رہے تھے کہ برقی سیڑھیاں اچانک رک گئیں اور صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنا پڑیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا کہ صدر ٹرمپ کے ویڈیو گرافر نے تصاویر اور ویڈیوز لینے کے دوران نادانستہ طور پر حفاظتی بٹن کو متحرک کردیا، جس کے باعث حفاظتی نظام نے فوری طور پر اسکیلیٹر کو روک دیا۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ یہ حفاظتی طریقہ کار کسی بھی حادثے سے بچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ یا اشیاء گیئر میں پھنسنے سے محفوظ رہیں۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "یہاں آ کر مجھے صرف ایک ٹوٹا اسکیلیٹر ملا، اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button