ٹیکنالوجی

امریکا میں ہر سال جنگلاتی آگ کیوجہ سے کتنے اموات ہوتی ہیں؟ ہوشربا اعداد و شمار

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنگلاتی آگ کیوجہ سے ہر سال امریکا میں 41,000 سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محققین نے خبردار کیا ہے کہ 2050 تک جنگلاتی آگ امریکیوں کے لیے آب و ہوا کیوجہ سے سب سے مہلک خطرہ بن سکتا ہے، جو ہر سال دسیوں ہزار مزید جانیں لے سکتا ہے۔مزید برآں 8 ستمبر کو شائع ہونے والے مطالعہ کے مطابق وسط صدی تک، دھوئیں سے ہونے والی اموات میں سالانہ 26,500 سے 30,000 تک اضافے کی توقع ہے جو کہ شدید گرمی، فصلوں کے نقصانات یا توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے زیادہ خطرناک ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ماحولیاتی سماجی علوم کے پروفیسر، مطالعہ کے مصنف مارشل برک نے این بی سی نیوز کی طرف سے شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا، "جنگلاتی آگ کا دھواں اس سے کہیں زیادہ صحت کا خطرہ ہے جتنا کہ ہم پہلے سمجھتے تھے۔تحقیق میں سیٹلائٹ اسموک ٹریکنگ اور آب و ہوا کے ماڈلز کے ساتھ ڈیٹا کو ملا کر اموات کا تخمینہ لگایا گیا۔ نتائج بتاتے ہیں کہ جنگلاتی آگ کا دھواں کلین ایئر ایکٹ سے کئی دہائیوں کی صاف ہوا کی پیش رفت کو ختم کر رہا ہے، خاص طور پر مغربی ریاستوں اور نیویارک جیسے مقامات میں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button