کھیل

سدرہ امین کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر سووینئر پیش کردیا گیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر سووینئر پیش کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کو ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے پر ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے سووینئر پیش کیا۔سدرہ امین نے میچ میں 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ساوتھ افریقی بولرز کے خلاف 12 بار گیندوں کو بائونڈری لائن کراس کرائی۔ویمن کرکٹر نے پاکستان کے دورے پر آئی ساؤتھ افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button