0

آسٹریلیا میں نامعلوم افراد نے ملکہ وکٹوریا کا تاریخی مجسمہ توڑدیا

آسٹریلیا میں برطانیہ کی تاریخی شخصیات کی یادگاروں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ آسٹریلوی شہر جیلونگ (Geelong) میں 1912 سے نصب ملکہ وکٹوریا کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔ مسجمہ توڑنے والوں نے مجسمے پر ’دی کالونی کین فال‘ (the colony can fall) کے الفاظ بھی تحریر کر دیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے بھی سڈنی اور میلبرن میں کیپٹن جیمز کوک کی تاریخی یادگاروں پر بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کو تلاش کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کے سابق سینیٹر ایرک ابیٹز کا کہنا ہے کہ حملہ آور عوامی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں