مقبول کامیڈین کے ’’کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے پر ارچنا کا ردعمل سامنے آگیا

کپل شرما شو کے مقبول کامیڈین کیکو شردھا کے پروگرام چھوڑنے کی افواہوں نے شائقین کو حیران کردیا تھا، خاص طور پر اس وقت جب سوشل میڈیا پر ان کے اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی۔پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ کیکو شردھا نے پروگرام چھوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ جھگڑے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ تاہم اس حوالے سے پروگرام کی جج ارچنا پورن سنگھ نے سچائی بیان کرتے ہوئے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ارچنا نے کہا ’’ہہ بالکل جھوٹ ہے۔ کیکو شو نہیں چھوڑ رہے، آپ انہیں آنے والی اقساط میں بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے شو کے کچھ حصے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے اور اب وہ اپنا اگلا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کیکو ابھی بھی ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ ہیں۔‘‘وائرل بھایانی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی ذکر کیا تھا کہ کیکو شردھا کو ایک نئے رئیلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کےلیے سائن کیا گیا ہے، جو ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوگا، جبکہ کپل کا شو نیٹ فلکس پر دکھایا جاتا ہے۔ یہ شو اشنیئر گروور کی میزبانی میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کیکو اور کرشنا کے درمیان لفظی تکرار دکھائی گئی، جس میں دونوں ایک دوسرے کو وضاحتیں دیتے نظر آئے۔ تاہم دونوں فنکاروں نے سرعام اس جھگڑے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔کیکو شردھا کے شو چھوڑنے کی خبر محض افواہ ہے، جسے ارچنا پورن سنگھ نے صاف الفاظ میں رد کر دیا ہے۔



