کھیل
انٹرنیشنل ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر رشتہ ازواج میں منسلک

انٹرنیشنل ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئیں۔بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق قومی ویمن چیمپئن پلوشہ بشیر نے سوشل میڈیا پر زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شئیر کی۔ڈھاکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز 2010 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پلوشہ بشیر کا تعلق پشاور سے ہے۔وہ ایشن گیمز اور کامن ویلتھ گیمز سمیت دیگر عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔