Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا

بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔سلہٹ میں کھیلے جارہے میچ کے پانچویں روز پاکستان نے 316 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار تھے۔محمد رضوان (94) اور ساجد خان (28) نے کچھ مزاحمت ضرور کی مگر ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 358 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔کپتان شان مسعود اور سلمان آغا 71، 71، بابر اعظم 47، اذان اویس 21، عبداللہ فضل اور سعود شکیل 6، 6 جبکہ حسن علی اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شورف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز بناسکی تھی۔بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button