کھیل

ڈیوالڈ بریوس کے بارے میں متنازع بیان پر ایشون وضاحتیں دینے لگے

بھارتی آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے جنوبی افریقی بیٹر ڈیوالڈ بریوس کی فرنچائز میں شمولیت کے بارے میں اپنے متنازع بیان کی وضاحت پیش کردی۔چنئی سپر کنگز کے تجربہ کار آل راؤنڈر ایشون نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ بریوس کو مقررہ 2.2 کروڑ کے علاوہ اضافی رقم دی گئی تھی تاکہ وہ ٹیم جوائن کر سکے۔اس بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کو جنم دیا۔ چنئی کی جانب سے رسمی وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بریوس کو لیگ قواعد کے مطابق انجری متبادل کے طور پر چنا گیا۔ایشون نے واضح کیا کہ میرا مقصد بریوس کی صلاحیتوں کی ستائش تھا۔ ان کے مالی امور پر توجہ دینا میرا مقصد نہیں تھا، فرنچائز نے سب قواعد کے مطابق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button