ٹیکنالوجی

ایپل کا اے آئی روبوٹ کی تیاری پر کام جاری

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اے آئی سے چلنے والے روبوٹ سمیت متعدد نئی ڈیوائسز پر کام کر رہی ہے۔بلومبرگ کے مطابق دیگر ڈیوائسز میں ہوم-سیکیورٹی کیمرا اور سِری-انیبلڈ اسمارٹ اسپیکر شامل ہیں جن کی لانچ 2027 میں متوقع ہے۔جے 595 نامی یہ نیا روبوٹ ایک مکینکی جسم کی طرح ہوگا جس کے اوپر سر کی جگہ آئی پیڈ منی نصب ہوگا اور یہ روبوٹ صارف کے پیچھے گھر میں گھوم سکے گا۔اس روبوٹ کو مبینہ طور پر میز یا کچن کے کاؤنٹر پر لوگوں کی معاونت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روبوٹ سے جڑی ایک ایپ صارفین کو فاصلے سے روبوٹ کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکے گی جبکہ ایک جدید شکل کی سری موجودہ اسمارٹ اسسٹنٹ سے کہیں زیادہ خدمات فراہم کر سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button