شوبز

معروف ہالی ووڈ اداکار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

آسٹریلوی اداکار ٹریسٹن راجرز 79 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار ٹریسٹن راجرز کئی دہائیوں سے چلنے والے ڈے ٹائم سوپ آپیرا شو جنرل ہاسپٹل میں اپنے کردار رابرٹ اسکارپیو کے لیے مشہور تھے۔سینئر اداکار کی مینیجر میرِل سوودک نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر تھا، حالانکہ وہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔میرل سوودک نے کہا کہ ٹریسٹن کو اسکارپیو کا کردار بہت عزیز تھا، اور انہوں نے اسے زیرو سے شرور کیا تھا۔ انہیں صرف ایک دن کے کام کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ اس کردار کو بہت بڑا بنا گئے اور اب تک کئی برس گزرنے کے بعد بھی اس شو سے جڑے رہے وہ ایک وفادار اور مہربان انسان تھے اور اپنی فیملی سے بہت محبت کرتے تھے۔واضح ہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ہفتے پہلے ہی راجرز نے اپنی پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا، ان کے نمائندے نے جولائی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ راجرز اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاج کے لیے پرامید ہیں، اور ان کا خاندان اس مشکل وقت میں نجی زندگی کا احترام چاہتا ہے۔یاد رہے کہ ٹریسٹن راجرز نے 1980 سے 1992 تک جنرل ہاسپٹل میں کام کیا اور 2025 تک وقفے وقفے سے اس شو میں نظر آتے رہے۔ مداح اور ساتھی فنکار ٹریسٹن کی موت پر افسوس کا اظہار کر ہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button