شوبز
عالیہ بھٹ نے فوٹوگرافرز کو جھڑک کر بلڈنگ سے باہر نکال دیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئیں اور انھیں جھڑک کر بلڈنگ سے باہر نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ایک رہائشی عمارت میں منعقدہ پِکل بال گیم میں شرکت کےلیے پہنچی تھیں۔ جیسے ہی وہ گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگیں، کچھ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔اس اچانک مداخلت پر عالیہ نے سخت لہجے میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’آپ باہر جائیں، گیٹ کے اندر مت آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے، گیٹ سے باہر جاؤ۔‘‘ اداکارہ نے بات ختم کرتے ہی عمارت کا دروازہ خود بند کردیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداحوں کی ایک بڑی تعداد عالیہ بھٹ کے اس رویے کو پرائیویسی کے حق میں ایک مضبوط پیغام قرار دے رہی ہے۔



