بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: روسی صدر پیوٹن سے براہ راست ملاقات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔امریکی اخبار کے مطابق، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور یہ ملاقات خطے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس بیان کے بعد بین الاقوامی سطح پر سفارتی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button