بین الاقوامی
Trending

اماراتی صدر ماسکو پہنچ گئے؛ پوٹن کو یوکرین تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کئی اہم سفارتی پیشرفت جاری ہیں۔ روس اور امارات دونوں عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو نئی جہت دینے کے خواہاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button