کھیل

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر والی بال ٹیم کیلئے لاکھوں روپے کیش ایوارڈ کا اعلان

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق انڈر16والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تاریخی فتح پر6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا، ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ترجمان پی ایس بی کا کہنا ہے کہ 12 رکنی اسکواڈ کے لیے مجموعی طور پر 72 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیا جائے گا، کوچنگ اسٹاف کو ٹیم ایوارڈ کا 50 فیصد حصہ دیا جائے گا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ کوچ کو انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، کیش ایوارڈز چند روز میں ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو دیے جائیں گے، کیش ایوارڈز مختلف عمر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے فائنل میں ایران کو 2-3 سے شکست دی، پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہ کر ٹرافی جیتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button