کھیل
پاکستانی کیوئسٹ مبشر رضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور:پاکستانی کیوئسٹ مبشر رضا نے قطر میں پاکستانی پرچم بلند کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسنوکر میں پاکستان کی بیرون ملک کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کے مبشر رضا نے قطر میں مسٹر کیو ٹور اسنوکر ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔مبشر رضا نے فائنل میچ میں جرمن کیوئسٹ مائیکل جیورجیا کو 5-3 کے فریم سے شکست دی۔مائیکل جیورجیا پروفیشنل اسنوکر سرکٹ میں جرمنی کی نمائندگی کرتے ہیں۔