کھیل

چیلسی کلب کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع، جیت کی صورت میں اربوں کا انعام!

فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔برازیلی ٹیم کے خلاف جواؤ پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کےلیے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی ٹیم فائنل جیت لیتی ہے تو یہ نہ صرف میدان میں بلکہ مالی اعتبار سے بھی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔چیلسی کے مالی معاملات پہلے ہی مستحکم ہیں، لیکن کلب ورلڈ کپ کے سفر نے ان کے اکاؤنٹس میں مزید خطیر رقم شامل کردی ہے۔ سیمی فائنل سے پہلے ہی چیلسی نے کلب ورلڈ کپ سے 104.6 ملین ڈالر (76.9 ملین پاؤنڈ) یعنی تقریباً 29 ارب 16 کروڑ روپے کمالیے تھے۔فلومی نینسے کو شکست دینے کے بعد چیلسی کی دولت میں مزید 30 ملین ڈالر (22.1 ملین پاؤنڈ) یعنی 8 ارب 36 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چیلسی نے اب تک اس ٹورنامنٹ سے کل 134.6 ملین ڈالر (99 ملین پاؤنڈ) یعنی 37 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کما لیے ہیں۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button