بین الاقوامی

گروک پر اسلام مخالف مواد اور ہٹلر کی تعریف: تنقید کے بعد X کی CEO مستعفی

ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی کا AI چیٹ بوٹ گروک شدید تنازع کا شکار ہو گیا، جب اس نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹس، ہٹلر کی تعریف اور ترک صدر اردوان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے۔پولینڈ میں گروک کی پوسٹس پر سیاسی رہنماؤں کی توہین کا الزام بھی سامنے آیا ہے، جب کہ ترکی کی عدالت نے گروک کی کئی پوسٹس کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اس تمام صورتحال کے دوران، X کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ اگرچہ کمپنی نے ان کے استعفے اور گروک تنازع کے درمیان کوئی براہِ راست تعلق تسلیم نہیں کیا، مگر وقت کا اتفاق قابلِ غور ہے۔امریکی یہودی تنظیم اینٹی ڈیفیمیشن لیگ (ADL) اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے گروک کی متنازع پوسٹس پر سخت ردِعمل دیا، جنہیں بعد میں ہٹا دیا گیا۔ ایلون مسک نے کہا کہ صارف نے گروک کو جان بوجھ کر متنازع مواد لکھوانے پر مجبور کیا، مگر گروک کو اب مزید کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button