بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 24 فلسطینی شہید، ہسپتالوں میں ایندھن ختم

غزہ : اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ ادھر غزہ کے دو بڑے ہسپتالوں نے ایندھن ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کے مطابق: “ہسپتال میں 100 سے زائد نوزائیدہ بچے اور 350 ڈائیلاسز مریض خطرے میں ہیں۔ آکسیجن، بلڈ بینک، اور لیبارٹریز بند ہونے والی ہیں۔ یہ جگہ جلد ہی قبرستان بن سکتی ہے۔”الاقصیٰ ہسپتال اور البریج پناہ گزین کیمپ بھی شدید متاثر ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button