موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین فروری قرار دیا ہے۔یہ مسلسل 9 واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس سے قبل جون، جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر (2023 کے مہینے) اور جنوری (2024) مسلسل انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے ثابت ہوئے تھے۔فروری میں سمندری سطح کا عالمی درجہ حرارت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پہلی بار مسلسل 12 مہینے تک عالمی اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈیہ انکشاف یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کلائیمٹ چینج سروس (سی سی سی ایس) نے ایک رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.77 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔اس طرح یہ مسلسل 13 واں مہینہ تھا جب اوسط عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
0