0

پی ایس ایل نے نوجوان کرکٹرز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا: ویوین رچرڈز

سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ہر سال پہلے سے بہتر ہورہی ہے، اس میں دنیا کے کوالٹی پلیئرز شریک ہوتے ہیں۔ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ اور ناقابل یقین ٹیلنٹ موجود ہے، پی ایس ایل کا ہونا ان پلیئرز کو بہت بڑا موقع فراہم کرتا ہے اور کامیابی پر نوجوان پلیئرز کو دنیا بھر میں موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے نوجوان کرکٹرز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، کرکٹ میں کامیابی کی بنیاد محنت ہے، ناکامی سے نکل کر دوبارہ پرفارم کرنے میں محنت ہی مدد کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا نوجوان بیٹر خواجہ نافع نڈر ہوکر اپنی کرکٹ کھیلتا ہے، اس عمر میں خواجہ نافع کا ٹیلنٹ دیکھ کر محسوس ہوتا ہے وہ بہت آگے جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد جو کرتا ہے اس سے جذباتی وابستہ ہوجاتا ہے، میں اس کا ہمیشہ سے فین ہوں، وہ ٹیم میں کافی مثبت کردار ادا کرتا ہے، اس کا ساتھ ہونا مفید رہتا ہے، وہ کپتان ہو یا نہیں اس کا کردار اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں