ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان بطورِ ہدایتکار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان ’اسٹارڈم‘ کے عنوان سے ایک سیریز کی ہدایتکاری کریں گے جوکہ چھ اقساط پر مشتمل ہوگی جبکہ اس سیریز کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔اس سیریز کی حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس میں اداکارہ مونا سنگھ مرکزی کردار میں ہوں گی جبکہ شاہ رخ خان، کرن جوہر، بوبی دیول، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کیمیو کردار ادا کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز ’اسٹارڈم‘ کی اسکرپٹ آریان خان نے لکھی ہے جبکہ اسے شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ‘ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ’ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔آریان خان نے بطورِ ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا فیشن برانڈ بھی چلا رہا ہے، جس کے لیے بطورِ تخلیقی ہدایتکار اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ فیشن برانڈ کی ہدایتکاری کرنا اور کسی فلمی سیریز کی ہدایتکاری کرنا دو مخلتف کام ہیں اور میں ابھی سیکھنے کے مرحلے میں ہوں۔آریان خان نے مزید کہا کہ میرے والد شاہ رخ خان کے پاس علم کا خزانہ ہے، میں کام کے دوران اُن سے بہت کچھ سیکھتا ہوں، اُن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین ہے۔
0