شوبز

اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور پنجاب کے مرید کے، احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے۔بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں اب تک 26 پاکستانی شہید اور 43 زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔پاک فوج نے ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے، ڈرون، ایک انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹس کے بٹالین ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز اور 7 ڈرونز مار گرائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button