داعش جنگجو کی گرفتار ی اورامریکہ منتقلی پر پاکستان کر شکرگزار ہیں:وزیر خارجہ مارکو روبیو

انسداد دہشت گردی پر تعاون جاری رکھیں گے:مارکو روبیو کی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحق ڈار سےٹیلی فونک گفتگو
واشنگٹن(نامہ نگار)وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم/وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فون پر بات کی۔ وزیر خارجہ روبیو نے آئی ایس آئی ایس کے کارندے، محمد شریف اللہ کی گرفتاری اور امریکہ منتقلی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں، وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم ڈار نے انسداد دہشت گردی پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔وزیر خارجہ روبیو نے نفاذِ قانون اور غیرقانونی امیگریشن سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے برابری کی سطح پر پاکستان پر لگائے گئے امریکی ٹیرف اور منصفانہ اور متوازن تجارتی تعلقات کی جانب پیش رفت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے اہم معدنیات پر مل کر کام کرنے کے امکانات کا نکتہ اٹھایا اور امریکی کمپنیوں کے لیے تجارتی مواقع کو بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم ڈار یکم جنوری سے شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی دو سالہ مدت کے دوران عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔